Post Main Ad Panel
Read in English منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن: تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی، 5 کلو گرام چرس برآمد اور ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن: تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی، 5 کلو گرام چرس برآمد اور ملزم گرفتار

9 ویوز

فیصل آباد: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع):  پولیس کا منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے ملک دشمن و معاشرہ دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم فیض الحسن کو دبوچ لیا۔ گرفتار ملزم سے منشیات کے بیک ٹریک سورسز (پچھلے ذرائع) اور اس کے وسیع سپلائی نیٹ ورک کے متعلق گہرائی سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

سی پی او فیصل آباد نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل اور شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ بلا امتیاز کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

 

Post Bottom Ad Panel