Post Main Ad Panel
Read in English علامہ ناصرمدنی کو اداکارہ مومنہ اقبال کا 19 کڑور ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال

علامہ ناصرمدنی کو اداکارہ مومنہ اقبال کا 19 کڑور ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال

49 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) علامہ ناصر مدنی عوامی سطح پر اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں، نوٹس کا متن۔اداکارہ مومنہ اقبال اور ناصر مدنی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، اداکارہ نے اپنے وکیل عدنان حسان خان کی وساطت سے علامہ ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھیجوا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی کو ڈیفمیشن آرڈیننس کے سیکشن آٹھ کے تحت قانونی نوٹس بھجوایا گیا ۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ علامہ ناصر مدنی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ادکارہ کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی ، اپنے بیان کے ذریعے اداکارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ نوٹس میں کہا گیاہے کہ علامہ ناصر مدنی اداکارہ سے متعلق تمام ویڈیوز فوری طور پر ڈیلیٹ کریں ، عوامی سطح پر اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں ۔ اداکارہ کی ساکھ متاثر کرنے پر 19 کڑور ہرجانہ ادا کریں ۔

 

Post Bottom Ad Panel