Post Main Ad Panel
Read in English گھونہ روڈ بھائی والا قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 60 سالہ شہری جاں بحق

گھونہ روڈ بھائی والا قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 60 سالہ شہری جاں بحق

7 ویوز

فیصل آباد، 29 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں گھونہ روڈ پر بھائی والا قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث گر کر 60 سالہ شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ محمد اکرم ولد محمد شفیع، سکنہ چک نمبر 203 ر۔ب کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو سی پی آر (CPR) سمیت ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ضروری قانونی و ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد متوفی کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel