Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: تین روز سے لاپتہ 10 سالہ بچے کی لاش برآمد، مبینہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد: تین روز سے لاپتہ 10 سالہ بچے کی لاش برآمد، مبینہ زیادتی کے بعد قتل

1 ویوز

 

 تھانہ صدر کے علاقے رحمان پورہ سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش خالی پلاٹ سے برآمد ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 10 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے، جو پاور لومز فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کا بیٹا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بلال 16 اگست کو گھر سے برف لینے کے لیے نکلا تھا، تاہم واپس نہیں آیا۔ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد اہلخانہ اور پولیس کی جانب سے اس کی تلاش جاری تھی۔

گزشتہ رات بچے کی لاش ایک خالی پلاٹ میں درختوں اور جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel