Home / کرائم / سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، کانسٹیبل شدید زخمی

سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، کانسٹیبل شدید زخمی

سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ ریجن کی ٹیم کو آج دوپہر تقریباً دو بجے گوجرہ کے علاقے میں دو خطرناک ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ٹیم نے ناکہ بندی قائم کی تو ملزمان نے پولیس پر جان لیوا فائرنگ کردی۔ مقابلے کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سی سی ڈی کانسٹیبل شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا-

پولیس کے مطابق ہلاک شدگان میں سے ایک کی شناخت اظہر عباس ولد غلام فرید عرف اظہری کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ دوسرے ملزم کی شناخت ابھی جاری ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

ملزمان کی ہلاکت کے بعد سی سی ڈی پولیس سینیئر افسران موقع پر پہنچے اور تفتیشی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ جبکہ زخمی کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *