Home / کرائم / سمن آباد پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

سمن آباد پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد کی حدود میں ڈولفن اہلکاروں اور ڈاکوں کے درمیان بدھ کی صبح مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، ڈولفن فورس کی ٹیم کو اطلاعات موصول ہوئیں کہ علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ جلدی سے موقع پر پہنچنے پر جب اہلکاروں نے ڈاکوؤں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کردی۔

مقابلے کے اختتام پر ڈاکو اعظم اور طارق شکیل کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ دونوں کو طبعی امداد کے لیے  فوری طور پر سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ جاری ہے

پولیس کے مطابق اعظم طارق شکیل متعدد سرقے، ڈکیتی اور فائرنگ کے مقدمات میں پہلے سے نامزد اور ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ساتھ مزید ساتھیوں کے چہرے بھی شناختی نشانے پر ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *