Home / کرائم / خرچہ مانگنے پر بیوی پر بےہمانہ تشدد،بچی جانبحق

خرچہ مانگنے پر بیوی پر بےہمانہ تشدد،بچی جانبحق

تھانہ رضا آباد کے علاقہ مرضی پورہ میں صائمہ نامی خاتون کو شوہر اور اس کے اہلِ خانہ نے مبینہ طور پر مالی مطالبے پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں صائمہ کے پیٹ میں موجود بچی کی موت واقع ہو گئی۔

صائمہ نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ خرچہ طلب کرنے پر اس کے شوہر نے ابتدا میں گالیاں دیں اور پھر اپنی بہن و ماں کے ہمراہ ڈنڈوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ تشدد کے دوران شدید ضرب لگنے سے صائمہ کو اندرونی زخم آئے اور اس کا بچی بھی بچ نہ سکا۔

ریسکیو عملے نے صائمہ کو تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال غلام محمد آباد منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق صائمہ کی حالت نازک ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

متاثرہ خاتون نے تھانہ رضا آباد میں تشدد کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دی، تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ صائمہ کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کامطالبہ کیا- جبکہ پولیس کا کہنا ہے واقع کی تحقیقات جاری ہیں  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *