Home / صحت / مریم نواز ہیلتھ کلینکس: دیہی عوام کے لیے صحت کی سہولیات کا نیا سنگِ میل

مریم نواز ہیلتھ کلینکس: دیہی عوام کے لیے صحت کی سہولیات کا نیا سنگِ میل

فیصل آباد (20 مئی 2025) – حکومتِ پنجاب کے دیہی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مشن کے تحت قائم کردہ “مریم نواز ہیلتھ کلینکس” نے عوام میں بے پناہ اعتماد پیدا کیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے چک 189 رسول پور میں واقع کلینک کا دورہ کر کے طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر کا دورہ
صوبائی وزیر نے ڈاکٹروں کی دستیابی، ادویات کی فراہمی اور علاج کے انتظامات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست رابطہ کر کے ان کی ضروریات و شکایات سنی۔ انہوں نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو معیاری علاج اور بروقت ادویات فراہم کی جائیں۔

مریضوں سے تاثرات
مریضوں نے علاج کے معیار، سہولتوں اور عملے کے روّیے کو سراہا۔ کئی بزرگ مریضوں نے باور کرایا کہ اب انہیں طویل فاصلے طے کر کے بڑے ہسپتالوں کا رُخ نہیں کرنا پڑتا۔

ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک معائنہ
دورے کے دوران وزیر نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں واقع جیل اسپتال کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں کو فراہم طبی سہولیات اور جیل کچن میں خوراک کے معیار کا بغور جائزہ لیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو قیدیوں کی بہبود کے لئے ضروری ہدایات دیں

وزیر کا بیان
خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ دور دراز اور دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ہر شہری کو اس کے دروازے پر بہترین علاج میسر ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *