Home / سیاست / انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو سرکاری وکیل فراہم کرنے کا فیصلہ برقرار

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو سرکاری وکیل فراہم کرنے کا فیصلہ برقرار

انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے سرکاری وکیل مقرر کرنے کے عدالتی احکامات واپس لینے کی درخواست خارج کر دی۔خصوصی جج انسداد دہشت گردی جاوید اقبال شیخ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر ملزمان کے اپنے وکلاء عدالت میں پیش ہو جاتے ہیں تو بہتر ہے، بصورت دیگر عدالت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری وکلاء ہی ان کی نمائندگی کریں گے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ سرکاری وکیل مقرر کرنے کے احکامات واپس نہیں لیے جا سکتے۔
عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر کے خلاف 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے مقدمات درج ہیں۔ ان پر تھانہ سول لائن اور تھانہ سمن آباد میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور حملوں کے الزامات ہیں۔

تھانہ سمن آباد میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج ہے، جبکہ تھانہ سول لائن میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور سرکاری گاڑیوں کو آگ لگانے کے الزامات کے تحت مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *