فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، جو شہر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 27 مئی 2025 کو اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا، جس کے بعد دوسرا میچ 28 مئی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ باقی تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔
اقبال اسٹیڈیم نے آخری بار اپریل 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ون ڈے میچ کی میزبانی کی تھی، اور اب 17 سال بعد یہاں پہلی بار بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔
اقبال اسٹیڈیم میں میچز کے لیے سات پچز کی تیاری جاری ہے پچز کو نندی پور کی مٹی سے تیار کیا جا رہا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں بروڈ کاسٹ باکس ، میڈیا باکس اور کمنٹری باکس کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے اسٹیڈیم میں ساڑھے سترہ ہزار شائقین میچ دیکھ سکیں گے تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے تاکہ گرمی کے موسم میں شائقین کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے ۔اس تاریخی موقع پر فیصل آباد کے کرکٹ شائقین ایک بار پھر اپنے شہر میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔


