Home / کرائم / غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

تھانہ نشاط آباد کے حدود میں واقع ریاض گارڈن میں گزشتہ رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 23 سالہ شان علی نے اپنی 30 سالہ بہن صوبیہ بی بی کو غیرت کے نام پر گلا دباکر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے کردار پر شبہ ہونے کے باعث ملزم نے قاتلانہ اقدام کیا۔ عینی شاہدین کے بیان کے مطابق واقعے کے بعد شان علی موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈیوٹی پر تعینات ایس ایچ او ملک عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں نکہ بندی کروا کر تلاش شروع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *