Home / Uncategorized / دیہی خواتین کے لیے “میں ڈیجیٹل” پروگرام کا آغاز: آن لائن روزگار کی راہ ہموار

دیہی خواتین کے لیے “میں ڈیجیٹل” پروگرام کا آغاز: آن لائن روزگار کی راہ ہموار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام “سکلڈ پنجاب انیشیٹو” کے تحت دیہی علاقوں کی تعلیم یافتہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے انقلابی قدم اُٹھا لیا گیا۔
“میں ڈیجیٹل” کے سلوگن کے تحت پوسٹ گریجویٹ دیہی طالبات کو 26 جدید ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز فراہم کر دی گئی ہیں، تاکہ وہ آن لائن ارننگ کے میدان میں قدم رکھ سکیں۔

6 ماہ کی تربیت، 30 ہزار ماہانہ وظیفہ

پروگرام کے تحت منتخب بچیوں کو 6 ماہ کی آن لائن تربیت دی جائے گی، جس دوران انہیں ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنا آن لائن روزگار شروع کر سکیں۔

ارفع کریم کو خراج تحسین، والدین کی شرکت

تقریب میں صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے اسکل ڈویلپمنٹ کے چیئرمین *عدنان افضل چٹھہ، پاکستان کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر *ارفع کریم کے والد کرنل (ر) امجد اور والدہ بھی موجود تھے۔

خواجہ عمران نذیر نے ارفع کریم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:

“قوم کی بیٹیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ بیٹیاں ملک کی معاشی جنگ جیتیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواب پورا کریں۔”

“گیم چینجر پروگرام ہے” — خواجہ عمران نذیر

صوبائی وزیر صحت نے پروگرام کو “دیہی خواتین کے لیے گیم چینجر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ

“باتوں سے نہیں، بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ ’میں ڈیجیٹل‘ پروگرام تعلیم یافتہ لڑکیوں کے لیے گھر بیٹھے باعزت روزگار کا سنہری موقع ہے۔”

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اس موقع سے فائدہ اُٹھانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں۔

جون تک 1 ہزار بچیوں کو i3 13th جنریشن کمپیوٹرز کی فراہمی

چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ کے مطابق

“پروگرام کے اگلے مرحلے میں جون تک مزید 1 ہزار بچیوں کو جدید ترین i3 13th جنریشن ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز فراہم کیے جائیں گے۔”

ملکی ترقی میں خواتین کا کردار ناگزیر

تقریب میں خواجہ عمران نذیر نے ملک کی حالیہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ:

“دن رات کی محنت سے پاکستان نے ترقی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ بھارت کی بزدلانہ حرکت کے بعد پاک فوج اور قوم کے مضبوط ردعمل نے دنیا کو بتا دیا کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں۔”

تقریب میں اے ڈی سی جی، سی ای او ہیلتھ، اور پنجاب اسکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *